بے رخی کا ملال کیا کرتے
Poet: Riffat Yasmin By: Riffat Yasmin, Jhelumبے رخی کا ملال کیا کرتے
تجھ کو دل کا وبال کیا کرتے
یہ جفا تھی نصیب میں اپنے
اس پہ خود کو نڈھال کیا کرتے
گو مقدر میں چوٹ لکھی تھی
بچ گئے بال بال کیا کرتے
ایک بھی نہ جواب تو نے دیا
بارہا ہم سوال کیا کرتے
وہی بے کیف زندگی اپنی
ہیں وہی ماہ و سال کیا کرتے
More Life Poetry







