بے نظیر سالگرہ

Poet: Fazil Jamili By: Sadaf Hussain, Karachi

بس ایک بار ِالم ہے کہ ڈھو رہے ہیں ہم
تمہاری سال گرہ پر بھی رو رہے ہیں ہم

تمہارے بعد کٹھن ہیں مسافتیں اتنی
چلے نہیں ہیں کہ ہلکان ہو رہے ہیں ہم

نہ جانے کون سی تعبیر چاہیے ہم کو
کہ اپنے خواب لہو میں ڈبو رہے ہیں ہم

یہ صرف اپنا جگر ہے کہ اپنے نور ِنظر
شہادتوں کی لڑی میں پرو رہے ہیں ہم

جو رہبری کی علامت تھی چھن گئی ہم سے
اب اور کون سی منزل کو کھو رہے ہیں ہم

کوئی نہیں ہے اب ایسا کہ سر اُٹھا کے چلے
وگرنہ شہر میں دو چار تو رہے ہیں ہم

Rate it:
Views: 448
22 Jun, 2010