جس نے تمہیں ڈبو دیا وہ ناخدا تو نہ کہتے
کچھ بھی تم ہم سے کہو بے وفا تو نہ کہتے
کب تمہارا ساتھ چھوڑا کب تمہیں تنہا کیا
کب تمہارا نام لے کے کب تمہیں رسوا کیا
کون سا ایسا ستم کے جس پہ ہم نے آہ کی
کون سی ایسی ادا کہ جس پہ نہ واہ واہ کی
جو کہا تم نے ہمیں ہم نے تو بس ایسا کیا
جو تمہیں نہ راس آیا ہم نے کب ویسا کیا
لگتا ہے اس دل لگی سے دل تمہارا بھر گیا
یا تمہارے دل میں اب کوئی اور ہے اتر گیا
باخدا ہم سے جو کہتے ہم بھی نا تو نہ کہتے
دامن چھڑا کے چھوڑ کے نہ جا تو نہ کہتے
جس نے تمہیں ڈبو دیا وہ ناخدا تو نہ کہتے
کچھ بھی تم ہم سے کہو بے وفا تو نہ کہتے