بے وقت ہی مسافت پر اکسا رہا ہے
Poet: Shaikh Khalid Zahid By: Shaikh Khalid Zahid, Karachiبے وقت ہی مسافت پر اکسا رہا ہے
 وقت تو باقی ہے تو کہاں جا رہا ہے
 
 جنوں کی حد کا تعین ہو ہی نہیں سکتا
 ہر ایک "گواہی" کی خاطر لڑے جا رہا ہے
 
 نا تھکنے والا رقصِ بسمل ہے ہر طرف
 کوئی مر رہا ہے کوئی مارنے جا رہا ہے
 
 سنبھلتا ہی نہیں یہ ذوقِ تماشائی بھی
 تڑپ رہا ہے قربتِ مرگ ہے آزادی آزادی چلا رہا ہے
 
 عجیب ہے یہ حسینی قافلہ بھی راہی
 مقتل کی جانب بڑھ رہا ہے اور مسکرا رہا ہے
More Sad Poetry






