بے پردہ حسن دیکھ کے
Poet: UA By: UA, Lahoreہم منتظر رہیں گے جواب آئے تیرا بھی
 ہم خود سے مخاطب ہیں خطاب آئے تیرا بھی
 
 تیرا خیال دل میں جگائے سوئے رہتے ہیں
 کسی بہانے سہی کوئی خواب آئے تیرا بھی
 
 جو دل و نگاہ میں خواب و خیال میں رہے
 کاش حقیقت میں وہ جناب آئے تیرا بھی
 
 بے پردہ حسن دیکھ کے دل بھرنے لگا ہے
 حسرت ہے کوئی لے کے نقاب آئے تیرا بھی
 
 رسوائیوں کے بعد کیا حجاب کیا پردہ
 اب کیا تمنا کیجئے نقاب آئے تیرا بھی
More Sad Poetry







 
  
  
  
  
  
  
  
  
  
  
 