تجھے احساس ہی کیا تھا بچھڑنے سے ذرا پہلے

Poet: ایم آر چشتی By: Rehana Nawab, Muzaffarpur India

تجھے احساس ہی کیا تھا بچھڑنے سے ذرا پہلے
میں قطرہ تھا یا دریا تھا بچھڑنے سے ذرا پہلے

نہ جانے کیوں زمانے بعد مجھ کو یاد آیا ہے
میں اک روشن ستارہ تھا بچھڑنے سے ذرا پہلے

پھر اس کے بعد آنکھوں میں کبھی آنسو نہیں آئے
بہت تم نے رلایا تھا بچھڑنے سے ذرا پہلے

کسی کو کیا خبر میں کیوں تھکا ماندہ سا رہتا ہوں
میں شیشہ جیسے ٹوٹا تھا بچھڑنے سے ذرا پہلے

محبت کی کہانی میں کئ کردار ایسے تھے
جنہیں میں جاں سے پیارا تھا بچھڑنے سے ذرا پہلے

Rate it:
Views: 714
15 Feb, 2016