تجھے سوچتے رہے
Poet: Rahat Jabeen By: Rahat Jabeen, karachi موسم تھا خوشگوار تجھے سوچتے رہے
یہ دل تھا بے قرار تجھے سوچتے رہے
یہ ترک تعلق تھا ہمارا ہی فیصلہ
ہم پھر بھی باربار تجھے سوچتے رہے
اب کے بھی تجھے یاد نہ کرنے کا عہد تھا
اب کے بھی سوگوارتجھے سوچتے رہے
ہرستم تیرا یاد کیا ہم نے بارہا
یوں دکھ تھے بے شمارتجھےسوچتے رہے
آنکھوں میں دید یار کی خواہش لیے ہوءے
یہ تیرے جان نثار تجھےسوچتے رہے
More Sad Poetry







