تصویر کشمیر

Poet: By: Gul Muhammad Khan, Karachi

غم والم ہے زندگی ،لہو لہو ہے زندگی
درندگی کا راج ہے ،درندہ خو ہے زندگی

ہیں تار تار دامنوں کی بے شمار دھجیاں
ہیں آنسوؤں کی بارشیں لبوں پہ ٹوٹی سکیاں

الم نصیب مائیں ہیں ،ستم رسیدہ بیٹیاں
وہ دیکھ منصف عظیم روبرو ہے زندگی

غم والم ہے زندگی ،لہو لہو ہے زندگی
درندگی کا راج ہے ،درندہ خو ہے زندگی

وہ جل رہے ہیں گھر وہ راکھ ہو رہے ہیں سب مکاں
وہ نوحہ گرہیں بستیاں ہیں موت کی خموشیاں

خود آج اپنے خون ہی سے باوضو ہے زندگی
غم و الم ہے زندگی ،لہو لہو ہے زندگی
درندگی کا راج ہے ،درندہ خو ہے زندگی

Rate it:
Views: 485
17 Feb, 2011
More Life Poetry