Add Poetry

تعلق اتنا گہرا تھا مرا بحرِ حوادث سے

Poet: Prof Niamat Ali Murtazai By: Prof Niamat Ali Murtazai, Kasur

تعلق اتنا گہرا تھا مرا بحرِ حوادث سے
رکا جس دم تھا دم پایا تھا ڈھانچہ اپنا ساحل پے

اٹھا کے سنگ دے ماروں سروں پر ایسی لہروں کے
گرا دیتی ہیں گھر میرا بناؤں روز ساحل پے

مکانی بحر تو خود ہی مقید پا بہ جولاں ہے
زمانی بحر سے جا کر ہے آیا کون ساحل پے

ہوا دھوکہ نظر میری کو واپس تیرے آنے کا
صبا کے تھے جو دیکھے تھے قدم الٹے سے ساحل پے

ہے پل دو پل کا میلہ سب یہ رنگ و نور کی محفل
کوئی آئے کوئی جائے ، رکا ہے کون ساحل پے

سفر میرا ، حضر تیرا، حضر میرا ، سفر تیرا
سرِ ساحل بحر میں ہوں، بحر میں ہوں تو ساحل پے

وہی ابھریں تصور میں، بحر کے آیئنے میں سب
نظر کے راستے اتریں، شبیہیں دل میں ساحل پے

چلو ہم مرتضائیؔ کو سنائیں اپنا افسانہ
کہ جگ بیتی تھی خود بیتی روایت وقت کے ساحل پے

Rate it:
Views: 502
16 Nov, 2015
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets