Add Poetry

تمھارے ظلم و ستم کی کوئ مثال نہیں

Poet: Hasan Shamsi By: F.H. Siddiqui, Lucknow ( India )

تمھارے ظلم و ستم کی کو ئ مثال نہیں
مگر یہ خون خرابہ کوئ کمال نہیں

جھکے ہے قوم کا سر شرم سے
مگر تم کو ذرا بھی شرم نہیں ۔ کوئ ملال نہیں

ہلاکو ہو ، کوئ فر عون ہو ، کہ ہٹلر ہو
کوئ عروج نہیں ہے ، جسے زوال نہیں

کئے ہیں خون تو معصوم کے ، نہتوں کے
برابروں کو تو چھیڑے تری مجال نہیں

تجھے ہے واسطہ رب کا، یے گریقیں اس پر
سکوں سے جینا جہاں میں تو کر محال نہیں

ہمیں ہے فکر رسول خدا کے نام کی بس
ہے صبر و ضبط کی جن کے کوئ مثال نہیں

نہ باز آیا مظالم سے تو سمجھ لے تو
ترا صفایا بھی دنیا سے اب محال نہیں
 

Rate it:
Views: 1181
28 Dec, 2014
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets