لہو لہو آنكھيں زرد زرد چہرہ
تمہارے حالات بتاتے ہيں
تمہارے غم كی ترجمانی كرتے ہيں
بولو ذرا سا تم
يہ ہونٹ كھولو تم
كيوں خاموش بيٹھی ہو ؟
كيوں لب سی كے ركھے ہيں ؟
يہ پھٹی پھٹی آنكھيں
كس درد كو سينچا ہے ؟
كس ہجر ميں تڑپی ہو ؟
اچھا
كچھ مت كہو اب تم
يہ جان ليا ميں نے
تمہاری آنكھيں
تمہارا چہرہ
تمہاری حالت
سب چيخ چيخ كر بولے ہيں
وہ چھوڑ گيا تم كو
وہ توڑ گيا تم كو
تمہاری ذات كو تو
فراق ميں تول گيا وہ تو..
تم كيسے جی پاؤ گی اس بن
يہ الفاظ مجھے بول گئی تم تو..
مگر
اے ميری ہمدم
بس مجھے اتنا تو بتا دو نہ..
تمھيں كن ہاتھوں سے ميں
لہد ميں اتاروں گا ؟
مجھے روتا اكيلا
چھوڑ گئی تم تو..