تمہاری کمی سی ہے

Poet: Faiza Umair By: Faiza Umair, Lahore

شام کے گہرے سائے ہیں
یادوں کے پہرے چھائے ہیں
دل میں اک کسک سی ہے
آج پھر تمہاری کمی سی ہے

سُونا دل کا آنگن ہے
خاموشی کاعالم ہے
آنکھوں میں کچھ نمی سی ہے
آج پھر تمہاری کمی سی ہے

مرتکز ہیں سوچیں تم پر
ختم ہوتی ہے زندگی تم پر
سانسیں بھی تمہاری منتظر سی ہیں
آج پھر تمہاری کمی سی ہے

جی نہ پائیں گے تم بن
ویران ہیں یہ پل تم بن
تمہارے آنے کی آہٹ سی ہے
آج پھر تمہاری کمی سی ہے

لے جاؤ خواب کی دُنیا میں
اپنے ساتھ پیار کی دُنیا میں
دل ناداں کی یہ تمنا سی ہے
اور ۔۔۔۔۔ آج پھر تمہاری کمی سی ہے

Rate it:
Views: 998
20 Jul, 2016
More Sad Poetry