Add Poetry

تمہیں معلوم ہو جائے گا رونا کس کو کہتے ہیں

Poet: Aitibar Sajid By: Hina, کراچی

کبھی دامن، کبھی پلکیں بھگونا کس کو کہتے ہیں
کسی مظلوم سے پوچھو کہ رونا کس کو کہتے ہیں

رفو کرنا جسے آتا ہے اپنے دل کے زخموں کو
تمہیں بتلائے گا سینا پرونا کس کو کہتے ہیں

کبھی میری جگہ خود کو رکھو، پھر جان جاؤ گے
کہ دنیا بھر کے دُکھ دل میں سمونا کس کو کہتے ہیں

نہ خواب آور دوائیں کھا کے بھی نیند آسکے تم کو
سمجھ لو گے کہ کانٹوں کا بچھونا کس کو کہتے ہیں

میری آنکھیں میرے چہرے کو اک دن غور سے دیکھو
مگر مت پوچھنا، ویران ہونا کس کو کہتے ہیں

تمہارا دل کبھی پگھلے اگر غم کی حرارت سے
تمہیں معلوم ہو جائے گا رونا کس کو کہتے ہیں

Rate it:
Views: 693
09 Oct, 2009
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets