تمہیں یاد تو میری آتی ہوگی

Poet: Waheed Mughal By: Hafiz Muhammad Waheed, Narang Mandi

اب جب ساون برستا ہوگا
گلشن گلشن مہکتا ہوگا

تتلیاں جھومتی پھرتی ہونگی
کلیاں جب جب کھلتی ہونگی

جب پھولوں کی رنگت نکھرتی ہوگی
جب خوشبو ہر سو بکھرتی ہوگی

جب کوئلیں گیت گاتی ہونگی
بلبلیں محفلیں جماتی ہونگی

کچھ باتیں یاد تو تمہیں آتی ہونگی
کچھ یادیں پل پل ستاتی ہونگی

جب بہار ہر سو چھاتی ہوگی
تمہیں یاد تو میری آتی ہوگی

Rate it:
Views: 793
31 Jan, 2009