ہمیں خبر تھی کبھی لوٹ کے تم آؤ گے
تم بھی تنہا چین نہ پاؤ گے لوٹ آؤ گے
مجھے جن راستوں پہ تم نے تنہا چھوڑا تھا
مجھے ان راستوں پہ پھر سے نظر آؤ گے
میری نظر میں وہی انتطار آج بھی ہے
میری نظر کے لئے نور بن کے آؤ گے
دیکھنا یہ انتظار ایک دن رنگ لائے گا
آ کر کہیں نہ جاؤ گے جب تم آؤ گے
میرا نصیب مجھے کہہ گیا اک دن عظمٰی
اب میں نہیں تم میرے پیچھے آؤ گے