Add Poetry

تم آئے ہو

Poet: M.Z By: M.Z, karachi

تم آئے ہو، نہ شب انتظار گزاري ہے
تلاش ميں ہے سحر بار بار گزري ہے

جنوں ميں جتني بھي گزري بکار گزري ہے
اگر چہ دل پہ خرابي ہزاري گزري ہے

ہوئي ہے حضرت ناصح سے گفتگو جس شب
وہ شب ضرور سرے کوئے يار گزري ہے

وہ بات سارے فسانے ميں جس کا ذکر نہ تھا
وہ بات ان کو بہت ناگوار گزري ہے

نہ گل کھلے ہيں، نہ ان سے ملے نہ مے پي ہے
عجيب رنگ ميں اب کے بہار گزري ہے

چمن پہ غارت گلچيں سے جانے کيا گزري
قفس سے آج صبا بے قرار گزري ہے

Rate it:
Views: 264
01 Jan, 2011
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets