تم نے جو ہے کر لیا کنارا
Poet: Rana Tabassum Pasha(Daur) By: Rana Tabassum Pasha(Daur), Wylieتم نے جو ہے کر لیا کنارا
زندگی ہو گئی کتنی بے سہارا
ہم سے ملنا ہے یا نہیں دوبارہ؟
آج کی رات تُو کر لے استخارا
درد ِ دل کا نہیں اب کوئی مداوا
زخم ِ جگر کو بھی رفو نہیں گوارا
دیارِجاں میں ملتی نہیں جائے اماں
ہِجر نے ہر اِک حَجر تاک کے مارا
خود کو بھی کب میسر تھے ہم؟
جب تُو ہؤا کرتا تھا صرف ہمارا
جدا تجھ سے ہو کے یوں گذری
جیون رعنا نے مر مر کے گذارا
More Sad Poetry






