جب کوئی پیار سے بلائے گا
تم کو ایک شخص یاد آئے گا
لذت غم سے آشنا ہو کر
اپنے محبوب سے جدا ہو کر
دل کہیں جب سکوں نہ پائے گا
تم کو ایک شخص یاد آئے گا
زندگی کے درد کو سہو گے تم
دل کا چین ڈھونڈتے رہو گے تم
زخم دل جب تمہیں ستائے گا
تم کو ایک شخص یاد آئے گا
جب کوئی پیار سے بلائے گا
تم کو ایک شخص یاد آئے گا