میرے دل کی دھڑکنوں کا ساز تم
میرا گیت تم، میری آواز تم
تم سے ہی ہے میرے چہرے پہ دھنک
میری اڑان تم، میری پرواز تم
تمہاری آنکھوں میں جو ڈوب گیا وہ دل میرا
میری ذات میں آکر جو ٹھہر گیا وہ انداز تم
یہ دعویٰ نہیں کہ تم سے عشق ہے مجھے
یہ وعدہ کے میری وفائوں کے حقدار تم