جب سے شعور کے آنگن میں قدم رکھا ہے
تنہائی میرے ساتھ رہتی ہے
کبھی تنہا ہونے نہیں دیتی مجھے
اک احساس کی صورت میرے ساتھ رہتی ہے
کبھی جو گھبرا کر دامن چھڑانا چاہا اس سے
لوگوں کے ہجوم میں جا کر
اک وفادار سہیلی کی طرح
یہ ہمیشہ میرے ساتھ رہتی ہے