تنہائی
Poet: MUHAMMAD ASIF By: MUHAMMAD ASIF, kuala lumpurسب سے چھپا کر درد جو وہ مسکرا دیا
اس کی ہنسی نے تو آج مجھے رلا دیا
لہجے سے اٹھ رہا تھا ہر درد کا دھواں
چہرہ بتا رہا تھا کہ کچھ گنوا دیا
آواز میں ٹھراؤ تھا آنکھوں میں نمی
اور کہہ رہا تھا کہ میں نے سب کچھ بھلا دیا
جا نے کیا تھیں اسکو لو گوں سے شکایتیں
تنہا ئیوں کے دیس میں خود کو بسا لیا
آصف سے بچھڑ کر وہ خود ادھورا سا ہو گیا
مجھ کو بھی اتنے لوگوں میں تنہا سا کر گیا
More Sad Poetry






