تو نے تو اے رفیق جاں ، اور ہی گل کھلا دئیے

Poet: By: TARIQ BALOCH, HUB CHOWKI

تو نے تو اے رفیق جاں ، اور ہی گل کھلا دئیے
بخیہ گری کے شوق میں زخم نئے لگا دئیے

دست ہوا نے ریت پر پہلے بنائے راستے
پھر مرے گھر کے راستے ، گھر سے ترے ملا دئیے

کتنی تھی اجنبی فضا ، پہلے پہل فراق میں
درد کے اشتراک نے دوست کئی بنا دئیے

آمد یار کی خبر سن کے ہم اہلِ شوق نے
پلکوں سے گرد صاف کی رستے میں دل بچھا دئیے

پوچھا تھا کیا پسند ہے تم کو مری بیاض میں
اس نے جدائیوں کے شعر چن کے مجھے سنا دئیے

آخری سنگ میل تک سانس اکھڑی چلی مگر
پیش خیال تھا کوئی ، ہم نے قدم بڑھا دئیے

ایک ستم ظریف نے صبح طرب کے نام پر
اپنا دیا بچا لیا سب کے دئیے بجھا دئیے

کتنا سخن شناس تھا طعنہ دیا تو یوں دیا
آپ کے فن کے رت جگے ہجر نے جگمگا دئیے

Rate it:
Views: 890
27 Aug, 2011
More Sad Poetry
ہَر ایک مُحبت مُحبت کرتا پھِرتا ہے ہَر ایک مُحبت مُحبت کرتا پھِرتا ہے یہاں لیکن
سَچ ہے کہ بہت سے مُحبت کے نام پر کھِلواڑ کرتے ہیں
یہ خوابوں کی بَستی کہاں سَچ مِلتا ہے وَفا والو
یہ جھُوٹی دُنیا میں اَکثر اپنے دِل کو بَرباد کرتے ہیں
یہ راہوں میں سَچّوں کے پیچھے پھِرنے والے کم ملِتے
یہ لوگ تو بَس دُکھ دے دِلوں کو بَرباد کرتے ہیں
یہ سچّے جَذبوں کا گہوارہ اَکثر سُونا ہی رہتا ہے
یہ پیار کے نام پر لوگ فَقط شاد کرتے ہیں
یہ دُنیا َبس نام کی خوشیاں سچّے دِلوں کو کب مِلتی؟
یہ راہوں میں اَکثر اپنی سچَّائی کو بَرباد کرتے ہیں
یہ خَلوص کا سایا بھی اَب نایاب نظر آتا ہے ہم کو
یہ مَطلب پَرَست فَقط چہرے ہی آباد کرتے ہیں
یہ وَعدوں کا موسم کب رَہتا ہے گُزر جاتا ہے لَمحوں میں
یہ رِشتوں کے نام پر اَکثر دِل ناشاد کرتے ہیں
یہ سَچّے جَذبے بھی مظہرؔ دُکھ سَہتے سَہتے چُپ ہو جاتے
یہ لوگ تو َبس اَپنے مَطلب سے اِرشاد کرتے ہیں
مظہرؔ تُو سَچّوں کے سَنگ چَل بیکار نہ کر دِل کو
یہ جھُوٹ کی دُنیا والے اَکثر دِل ناشاد کرتے ہیں
MAZHAR IQBAL GONDAL