Add Poetry

تو یہ بھی لکھنا

Poet: By: Naveed Dar, MEGARA GREECE

اداسیوں کا سبب جو لکھنا تو یہ بھی لکھنا
کہ چاند تارے شہاب آنکھیں بدل گئے ہیں

وہ زندہ لمحے جو تیری راہوں میں
تیرے آنے کے منتطزر تھے
وہ تھک ہار کے سایوں میں ڈھل چکے ہیں

وہ تیری یادیں خیال تیرے وہ رنج تیرے ملال تیرے
وہ تیری آنکھیں سوال تیرے
وہ تم سے تمام رشتے میرے بچھڑ گئے ہیں اجڑ گئے ہیں

اداسیوں کا سبب جو لکھنا تو یہ بھی لکھنا
لرزتے ہونٹوں پہ لڑکھڑاتی دعا کے سورج پگھل گئے ہیں
تمام سپنے ہی جل گئے ہیں

Rate it:
Views: 893
22 Mar, 2010
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets