Add Poetry

تُو کہاں تھا؟

Poet: By: Zeeshan Hafeez, Jhang Sadar

جب غم میری دھڑکن میری باتوں سے عیاں تھا
تُو کہاں تھا؟

جب چاروں طرف درد کے دریا کا سماں تھا
تُو کہاں تھا؟

اب آیا ہے جب ڈھل گئے سبھی موسم میرے ہمدم
جب تیرے لئے میرا ہر احساس جواں تھا
تُو کہاں تھا؟

اب صرف خاموشی ہے مقدر کا ستارا، میرے یارا
جب لب پہ فقط تیرا، فقط تیرا بیاں تھا
تُو کہاں تھا؟

اب آیا ہے جب کام دکھا بھی گیا ساون، میرے ساجن
جب چہار سُو میرے لئے خوشیوں کا سماں تھا
تُو کہاں تھا؟

Rate it:
Views: 567
22 Aug, 2010
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets