Add Poetry

تِرے جذبوں کی شِدت میں کمی محسوُس ہوتی ہے

Poet: Azra Naz By: Azra Naz, Reading UK

تِرے جذبوں کی شِدت میں کمی محسوُس ہوتی ہے
ہو تبدیلی کویٔ بھی لازمی محسوُس ہوتی ہے

مِری دھڑکن کے روزن سے صدا آتی ہے نوحوں کی
مجھے دُنیا ہی ساری ماتمی محسوُس ہوتی ہے

یہ دو آ نسوُ پھسل آۓ کہاں سے میرے گالوں پر
کہ اب ساری فضا ہی شبنمی محسوُس ہوتی ہے

بِچھی ہے ہر طرف سبزے کی جیسے مخملیں چادر
نگاہوں کو ہر اِک شے ریشمی محسوُس ہوتی ہے

کِسی محفل میں کویٔ جب تمہارا نام لیتا ہے
نجانے کیوں مجھے دھڑکن تھمی محسوُس ہوتی ہے

تِری بے اعتنایٔ نے مجھے یہ کیا بنا ڈالا
بدن میں برف سی اب تو جمی محسوس ہوتی ہے

Rate it:
Views: 408
07 Nov, 2012
Related Tags on Life Poetry
Load More Tags
More Life Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets