Add Poetry

تہمت لگائی ہے لگا نے دو دیانَت تھوڑی ہے

Poet: زاھید By: زاھید, karachi

تہمت لگائی ہے لگا نے دو دیانَت تھوڑی ہے
وہ جھوٹ ہے اور جھوٹ میں ہوتی صداقَت تھوڑی ہے

اس میں کئی اور بھی مقاصدہیں چھپے ہو ئے ترے
دعویٰ ترا رستہ دکھانے کا عنایت تھوڑی ہے

تم سن سکو تومیں بیاں کردوں حقائق سب یہاں
سچ بول دوں سچ بولنا کوئی بغاوت تھوڑی ہے

جو بڑ ھے یا گر جو گھٹے تو پھر نہیں وہ سچ رہے
ہاں جھوٹ بڑ ھے یا گھَٹے اس کی ضمانَت تھوڑی ہے

سچ نفع یا نقصان اپنا تول کر مت بول تو
یہ سچ تمہارے باپ کی کوئی تجارَت تھوڑی ہے

احساس جن کو ہے نہیں سچ جھوٹ کا اپنے تو پھر
ان کو چلو میں ڈوبنے پربھی ندا مَت تھوڑی ہے

تم دھوکہ دے کر خو ش مت ہو دھوکہ واپس پلٹے گا
یہ دھوکہ آخر دھوکہ ہے کوئی کرامَت تھوڑی ہے

ہم آپ جیسا سوچ تے تھے پر وہاں ہے کچھ نہیں
ہم کو ملی یہ آج بھی سچی قیادَت تھوڑی ہے

تم دوسروں کی مت سنا وہ تو پتھر ہیں پوجتے
حالات کی ہر ایک کو اتنی بصارَت تھوڑی ہے

ناراض مت ہو ہم سے تم اے بے خبر کچھ تو سمجھ
جو جانتے ہیں سو کہا دل میں عداوَت تھوڑی ہے

اب کھو نے کا اور پانے کا ہے غم کسے تو مت ڈرا
تو کر گذر معلوم ہے تجھ میں شجاعَت تھوڑی ہے

آئینگے سچ بو لنے والے مِرے ہاں بعد بھی
سچ پولنے کی آخری میری جسارَت تھوڑی ہے

ہاں دھوکے کھا کر بھی یہ زاہد چپ رہا ہے کس قدر
سچ بات ہوں کہتا رہی ان میں عدالت تھوڑی ہے
 

Rate it:
Views: 498
28 Dec, 2019
Related Tags on Life Poetry
Load More Tags
More Life Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets