Add Poetry

تیری آس تھی تو ملا نہیں

Poet: Aazi By: Azam, Gujranwala

تیری آس تھی تو ملا نہیں
میری جان تجھ سے گلا نہیں

تیرے دل میں جو رہا دیر تک
وہ شخص اتنا برا نہیں

مجھے بھول مت اے ستم ظریف
یہ میری وفا کا صلا نہیں

تیرے دل پہ میرا ہی نام ہے
تو آج تک وہ پڑھا نہیں

میرا سایہ بن کے چلا ساتھ وہ
میرے ساتھ ساتھ وہ چلا نہیں

تجھے کس کی آس ہے آج تک
یہ ہی راز مجھ پہ کھلا نہیں

Rate it:
Views: 2052
20 Aug, 2010
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets