Add Poetry

تیری آنکھیں

Poet: Sohail ajmeri By: Muhammad Sohail , Ajmera Battagram

بھڑکائیں میری پیاس کو اکثر تیری آنکھیں
صحرا میرا چہرا ہے سمندر تیری آنکھیں

پھر کو ن بھلا داد تبسم انہیں دے گا
روئیں گی بہت مجھ سے بچھڑ کر تیری آنکھیں

بوجھل نظر آتی ہیں بظاہر مجھے لیکن
کھلتی ہیں بہت دل میں اتر کر تیری آنکھیں

اب تک میری یادوں سے مٹائے نہیں مٹتا
بیگھی ہوئی اک شام کا منظر تیری آنکھیں

یوں دیکھتے رہنا اسے اچھا نہیں محسن
وہ کانچ کا پیکر ہے تو پتھر تیری آنکھیں

Rate it:
Views: 751
14 Mar, 2008
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets