Add Poetry

تیری اُلجھن کا حل یہ سوچا ہے

Poet: Arshid Malik By: Abdul Waheed(Muskan), Haripur

تیری اُلجھن کا حل یہ سوچا ہے
اب بچھڑ جائیں ہم تو اچھا ہے

یہ محبت بھی ایسا ریشم ہے
ہاتھ ڈالا ہے جس نے اُلجھا ہے

بات بے بات روٹھنے والے
وقت بے وقت تجھ کو سوچا ہے

ہجر کی رات ہر ستارے پر
ہم نے تیرا ہی نام لکھا ہے

ہم نے سوچا ہے رات دن تم کو
ہم نے ترا ہی خواب دیکھا ہے

اور سب کچھ ملا ہے بن مانگے
ایک تم کو خدا سے مانگا ہے

Rate it:
Views: 968
17 Jan, 2011
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets