تیری بے رخی کا موسم
آنکھوں میں نمی کا موسم
بے چین دل میں
تیری کمی کا موسم
اداس رت میں
تیری خوشبو کا موسم
شام کی سرخی
وہ دست_ حنائی کا موسم
سوکھے پتوں کی سرسراھٹ
تیرے انتظار کا موسم
تیرے لہجے میں کوئی نہیں بولتا
روٹھ گیا تیری آواز کا موسم
ستاروں بھری رات
وہ تیرے فراق کا موسم
خیال کےسونے دریچوں میں
مسکراتا هوا وصال کا موسم