تیری گلیوں میں یوں اک شخص ۔۔۔

Poet: dr.zahid sheikh By: dr.zahid sheikh, lahore,pakistan

وحشتیں بڑھتی گئیں چاک گریبان ہپوا
تیری گلیوں میں یوں اک شخص پریشان ہوا

اس سے امید وفا سادہ دلی تھی میری
ایسی امید پہ میں کتنا پشیمان ہوا

چاند نکلے گا مگر اس کے ہی آنگن کے لیے
میرے گھر میں کبھی جگنو بھی نہ مہمان ہوا

میرے یاران چمن مجھ کو قفس میں نہ ملے
میرا ہر دوست برے وقت میں انجان ہوا

سارے ہی شہر میں شہرت بھی ہے رسوائی بھی
تیرا ہی نام مرے نام کی پہچان ہوا

جس کو اپنوں نے ہمیشہ کے لیے چھوڑ دیا
زندگی میں اسے ہنسنا کبھی آسان ہوا ؟؟؟

Rate it:
Views: 704
13 Nov, 2012