تو چاہے جتنا بھی دور رہے
تیری یادیں
میری سوچوں کو
اپنی طرف الجھائے رکھتی ہیں
میری آنکھوں میں آنسو آنے نہیں دیتیں
اپنے خواب سجائے رکھتی ہیں
تنہا ذرا بیٹھوں
تو
تیری یادیں اک میلا سا لگائے رکھتی ہیں
تیرے ساتھ بیتائے ہوئے لمحے
میری زندگی کو جینے کا حوصلہ بخشتے ہیں
مجھ کو پر امید رکھتے ہیں