تیری یاد

Poet: Sufyan Ukasha By: Sufyan Ukasha, Hafizabad

ہر دن ظالم دن گزرتا رہا
چڑھتا سورج مجھ پر ہنستا رہا

ہر رات قاتل رات گزرتی رہی
چاند خوشی سے چمکتا رہا

دن رات بارش برستی رہی
ہر قطرہ بارش میرے آنسوؤں سے جلتا رہا

آنکھیں تیرے دیدار کو ترستی رہیں
ہرآنسو تیری یاد میں نکلتا رہا

ایسی بےرخی دکھائی تو نے
نکلے آنسو میرے ساگر بھی رو پڑتا رہا

Rate it:
Views: 986
03 Jul, 2008