تیرے بغیر جیا بھی نہیں جاتا
Poet: By: FARHAN KHAN, RAWALPINDIاب تجھے سوچنے کے سوا کوئی اور کام کیا بھی نہیں جاتا
ساتھ دینا بھی مشکل ہے تیرے بغیر جیا بھی نہیں جاتا
پھٹ گیا جو صفحہ زیست زندگی کی کتاب سے
ان شکستہ ہاتھوں سے وہ دوبارہ سیا بھی نہیں جاتا
مرنے کی خواہش نہ زندگی سے پیار ہے ہمیں
اور جو زہر تم نے دیا ہے وہ ہم سے پیا بھی نہیں جاتا
تم جو چاہو تو ہجر کی ہر شب ہمارے نام لکھ دو
اور ہم کو یہ حق کسی بھی جگہ دیا نہیں جاتا
تم جان بھی مانگتے تو ہتھیلی پہ رکھ کے دے دیتے
مگر جو کام تم نے کہا ہے وہ ہم سے کیا بھی نہیں جاتا
More Sad Poetry







