Add Poetry

تیرے خیال میں اپنی نہیں خبر کوئی

Poet: dr.zahid sheikh By: dr.zahid sheikh, lahore,pakistan

کڑی ہے دھوپ , نہیں راہ میں شجرکوئی
اب ایسے حال میں کیسےکر ے سفرکوئی

مری انا کے تقاضے بھی سامنے ہیں مر ے
کسی کو کیوں ہو مر ے حال کی خبر کوئی

جنوں کی راہ پہ چلتا ہوں تم کو حیرت ہے
مری خرد کا بھلا کر گئی نظر کوئی

یہ عشق والے تو دار و رسن سے واقف ہیں
ہوا ہےان پہ سزاؤں کا بھی اثر کوئی

کچھ احترام محبت ہی دل میں رکھ لینا
ہمارے جیسا تمھیں نہ ملا اگر کوئی

پکارا مجھ کو کسی نے و یران راہوں میں
جو مڑ کے دیکھا تو نہ تھا وہاں بشرکوئی

ہر ایک چیز سے غافل رہا ہوں دنیا میں
ترے خیال میں اپنی نہیں خبرکوئی

دکھائے دل وکہے خو دکو غم گسارمرا
کسی نے دیکھا بھی ہےایسا ستم گر کوئی

ہے زندگی تو فقط اک عذاب ہی زاہد
نہ روزگار ہےکوئی نہ پاس گھرکوئی

Rate it:
Views: 723
21 Dec, 2012
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets