تیرے در پہ آئے ہیں دنیا لٹا کر

Poet: Mohammed Naseem By: Mohammed Naseem, Muscat

دیا ایک چشم زدن میں بجھا کر
ہوا مسکرائی اندھیرے بڑھا کر

یہ کیا کم کہ در سے تمہارے ملا ہے
جو اک غم ملا ہے ہمیں کل ملا کر

رہے دائمً  بزم شب تیری روشن
لو دل رکھ دیا ہے ہم نے جلا کر

ہے سود و زیاں کی کسے کوئی پروا
تیرے در پہ آئے ہیں دنیا لٹا کر

بڑی خوبصورت ہے پتھر کی دنیا
کہ مرنا تھا ہم کو یہاں دل لگا کر
 

Rate it:
Views: 1017
04 Oct, 2010