Add Poetry

تیرے محبوب کا دیوانہ ہوں

Poet: umar draaz By: umar draaz, gujrat

مجھے دین کی کچھ خبر نہیں بس دنیا کا میں دیوانہ ہوں
ہر گناہ کرتا ہوں شوق سے اور انجام سے بیگانہ ہوں

بھول بیٹھا ہوں اپنی اوقات میں بنا ہوں کس ناپاک سے
بخشش کی ہے امید تْم سے تیرے بعد بے ٹھکانا ہوں

مجھے جْرات عطا کر حیدرؓ کے جیسی شیطان کو میں مِسمار کروں
میں جل بھی جاؤں تو پرواہ نہیں شمعِ محمّدیؐ کا پروانہ ہوں

بس اِک ہی عرض ہے مولا بخش دینا روزِمحشر مجھ کو
لاج رکھنا مجھ درؔاز کی کہ تیرے محبوبؐ کا دیوانہ ہوں

Rate it:
Views: 648
25 Jun, 2014
Related Tags on Forgiveness Poetry
Load More Tags
More Forgiveness Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets