تیرے ہجر نے مجھکو نڈھال کر دیا

Poet: نعمت اداس تیھبو By: Naimatullah Thebo, Tando Allahyar

تیرے ہجر نے مجھکو نڈھال کر دیا
آج اضافے غم نے بہی کمال کر دیا

قبل عشق سے کتنا سکوں تھا مگر
جستجوِ وفا نے مجھے پائمال کر دیا

جو بہی دیکھتا ہے کہتا ہے مے کش مجھے
رو رو کے لہو جو آنکھون کو لال کر دیا

ہوتی کوئی وجہ تو جی لیتے ہم بہی
فراقِ یار نے تو جینا محال کر دیا

ہے اب دور کتنا یومِ وصال نعمت
بیزارِ حیات نے بہی مجھسے یے سوال کر دیا

Rate it:
Views: 535
22 Apr, 2018