تین مختصر نظمیں

Poet: منصور ناصر By: Mansoor Ahmad Nadir, Lahore

ہائیکو
کبھی نہ ایسے آئی ہوگی
پھولوں کلیوں پہ بہار
کرکے غم کا ہار سنگھار

گناہ؟
اندھیری رات
اور
سرد بستر
پہلو میں لیٹی
میری بیوی
اور
خیالوں میں
کسی اور کی چھایا
دل
کیوں نہ ہوپھر
نشترنشتر

محبت
مذہب، سیاست
قتل و غارت
بس اک
تو اور میں
دینِ فطرت
حق و صداقت

Rate it:
Views: 910
26 Mar, 2018