جانتا ہوں میری دسترس

Poet: hira By: hira, gojra

جانتا ہوں میری دسترس سے باہر ہے تو
مگر خود پہ میراتو کوئی اختیار نہیں

سارے زمانے کا ہوش ہے تجھ کو
صرف مجھ پہ ہی کیوں اعتبار نہیں

تیری چوکھٹ پہ سر رکھے بیٹھا ہوں
مجھ سا تیرا تو کوئی خاکسار نہیں

تیرے چہرے پہ تڑپ نظر آتی ہے
کیسے کہہ دوں کہ تو بھی بے قرار نہیں

تجھ کو تو معلوم تھا سب کچھ جاناں
اور تو کوئی میرا راز دار نہیں

فراق میں گزرتی ہیں بہت طویل راتیں
مگر یہاں میرا کوئی غمگسار نہیں

Rate it:
Views: 692
16 Nov, 2014