جانے کہاں گئے وہ جو ساتھی تھے تنہائی کے
Poet: m.asghar mirpuri By: m.asghar mirpuri, birminghamکیا سناؤں کیسے گزر رہے ہیں لمحے جدائی کے
 جانے کہاں گئے وہ جو ساتھی تھےتنہائی کے
 
 کسی کی محبت میں ایسےگرفتارہوئے ہیں
 کوئی آثار نظر نہیں آتے ہماری رہائی کے
 
 میرے اشعار میں جھلکتےہوئےرنج و الم
 یہ تحفے ملے کسی کی کج ادائی کے
 
 ان کی بڑی بھاری قیمت ادا کرنی پڑی
 مزے لوٹے ہیں جو اس کی شہنائی کے
 
 ریڈیو پہ میری غزل سن کرپیارسےبولے
 میں قربان جاؤں تیری غزل سرائی کے
More Sad Poetry









 
  
  
  
  
  
  
  
  
  
  
 