جان میری نکالتی ہو تم

Poet: محمّد ولید ولی By: Muhammad Waleed, Lahore

روز رخ کو سنوارتی ہو تم
جان میری نکالتی ہو تم

روز ڈھلتے ہوئے قمر کے ساتھ
نام میرا پکارتی ہو تم

میں برا تھا بہت برا تھا پر
تھا برا کون جانتی ہو تم

عشق سے تم ابھی ہو ناواقف
خیر یہ بات مانتی ہو تم

اپنے جانے کے بعد سوچتا ہوں
کس پہ غصہ نکالتی ہو تم

Rate it:
Views: 495
26 Sep, 2016