جب آپ کا ساتھ ہی نہیں ہے

Poet: Kanwar Imtiaz Ahmed By: Shazia Hafeez, Attock

جب آپ کا ساتھ ہی نہیں ہے
پھر زندگی زندگی نہیں ہے

رو رو کے میں سب سے پوچھتا ہوں
کیا میرے لیے خوشی نہیں ہے

جو تیرے مقابل آن بیٹھے
وہ شکل ابھی بنی نہیں ہے

پھر اس کو میں ایک بار دیکھوں
کیا اتنی بھی زندگی نہیں ہے

Rate it:
Views: 489
22 Aug, 2009