جب سے آنکھوں میں آنسو آئے

Poet: Jamil Hashmi By: Jamil Hashmi, Rawalpindi

جب سے آنکھوں میں آنسو آئے
کچھ پرانے دوست ہمیں یاد آئے

کیسے بجھائیں پیاس آنکھوں کی
تا حد نظر سراب ہی نظر آئے

آ گئی ہے بہار اس چمن میں اب
کاش وہ بھی ملنے ہم سے آئے

چھا گیا ہےاندھیرا سا آنکھوں میں
کہاں ڈھونڈوں اسے کچھ نظر تو آئے

کوئی لزت تو ہو اس زندگی میں
کاش وہ خوش خو محفل میں آئے

Rate it:
Views: 576
18 Dec, 2013