Add Poetry

جب سے روٹھا ہے ہم سفر میرا

Poet: Kanwar Imtiaz Ahmed By: Shazia Hafeez, Attock

جب سے روٹھا ہے ہم سفر میرا
منہ چڑھاتی ہے رہگزر میرا

گھورتا ہوں کسے خلاؤں میں
جانے کیا رہ گیا ادھر میرا

وہ اگر سامنے بھی ہو میرے
ساتھ دیتی نہیں نظر میرا

ہوں کھلے آسماں کے نیچے
کوئی دیوار ہے نہ در میرا

Rate it:
Views: 449
24 Aug, 2009
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets