Add Poetry

جب ہو گئی قسمت ہم سے خفا تو پھر سوچیں کیا

Poet: Naveed Ahmed Shakir By: Naveed Ahmed Shakir, Multan

جب ہو گئی قسمت ہم سے خفا تو پھر سوچیں کیا
ہے اجڑی ہوئی دل کی دنیا تو پھر سوچیں کیا

تم دل میں رہتے تھے تو لاکھوں سوچیں ہوتی تھیں
جب تم نے دیا نظروں سے گرا تو پھر سوچیں کیا

کس نے دیا کس کا صلہ ، اے دل چپ ہو جا
محرم نے ہی ہم کو مجرم ہے کہا تو پھر سوچیں کیا

اب جو بھی ہو قسمت میں وہی ہے مقدر میرا
رب نے جو لکھنا تھا وہ لکھ دیا تو پھر سوچیں کیا

لوگوں سے کیا کروں شاکر اب میں وفاوں کا گلہ
جب اپنا ہی ساتھ میرا چھوڑ گیا تو پھر سوچیں کیا

Rate it:
Views: 1076
26 May, 2011
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets