Add Poetry

جدائی

Poet: Kaleem Shehzad By: Kaleem Shehzad, bhera

وہ جدا جب مجھ سے ہوا تھا
رب جانے کیا مجھے ہوا تھا

کچھ پایا تھا کچھ کھویا تھا
جو پیار کا بیج بویا تھا

وہ فصل صدا لہرا نہ سکی
دل خون کے آنسو رویا تھا

آنکھوں میں اندھیرے آ گئے تھے
یادوں کے بادل چھا گئے تھے

پھر ہجر کا موسم منڈلانے لگا
تب آنکھ میں آنسو آ گئے تھے

میں کیسے بھلاتا اس شخص کے
جو نقش دل میں سما گئے تھے

یادوں کے بکھیڑے آنے لگے
پھر بچھڑے ہوئے لوگ ستانے لگے

میں بھولنا چاھتا تھا جن کو
وہ اور بھی یاد آنے لگے

نئے دوست بنا کر خوش ہے وہ
یہ اڑتے ہوئے پنچھی بتانے لگے

غم ساری عمر کا اک ہی تھا
میرے اپنے ہی مجھے جلانے لگے

ملی پیار کی غلطی پر یہ کلیمَ کو سزا
کہ جنازہ بھی غیر اٹھانے لگے

Rate it:
Views: 489
30 Jun, 2014
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets