جدا تجھ سے جو ہو نہیں سکتی
Poet: وشمہ خان وشمہ By: washma khan washma, pakistanزندگی کو میں کھو نہیں سکتی
جدا تجھ سے جو ہو نہیں سکتی
شور برپا ہے ہجرتوں کا یہاں
ایسے عالم میں سو نہیں سکتی
غم کی آنکھوں میں کرچیاں ہیں مگر
یہ بھی سچ ہے کہ رو نہیں سکتی
جس میں نفرت کے تیر شامل ہوں
وہ محبت تو ہو نہیں سکتی
زندگانی کی چار سانسوں میں
حسرتیں تو پرو نہیں سکتی
یہ غبارہ ہے زندگی کا میاں
اس میں کانٹے چبھو نہیں سکتی
لاکھ دریا ہے آنکھ میں لیکن
وشمہ پلکیں بھگو نہیں سکتی
More Sad Poetry






