جدا تم سے ھوئے ھیں

Poet: .. By: Sumera Ataria, GUDDU

جدا تم سے ھوئے ھیں تو کسی سے ھم نھیں ملتے
کوئی ھم سے ملے بھی تو خوشی سے ھم نھیں ملتے

اگر پتھر ھو تم تو آؤ بیٹھو ھم بھی پتھر ھیں
اگر ھو آدمی تو آدمی سے ھم نھیں ملتے

ھم اپنی ذات میں صحرا ھیں اور صحراؤں سے یاری ھے
کسی دریا سمندر یا ندی سے ھم نھیں ملتے

ھمیں مردہ دلی تحفے میں تم نے ھی تو بھیجی تھی
گلا مت کر جو اب زندہ دلی سے ھم نھیں ملتے

ھماری زندگی ھے وہ اگر اس کی خوشی ھے تو
چلو کچھ روز اپنی زندگی سے ھم نھیں ملتے

فقیروں کو فقیروں کی رفاقت راس آتی ھے
سکھی آئیں تو کھہ دینا سکھی سے ھم نھیں ملتے

Rate it:
Views: 1038
28 Jul, 2013
More Sad Poetry
ہَر ایک مُحبت مُحبت کرتا پھِرتا ہے ہَر ایک مُحبت مُحبت کرتا پھِرتا ہے یہاں لیکن
سَچ ہے کہ بہت سے مُحبت کے نام پر کھِلواڑ کرتے ہیں
یہ خوابوں کی بَستی کہاں سَچ مِلتا ہے وَفا والو
یہ جھُوٹی دُنیا میں اَکثر اپنے دِل کو بَرباد کرتے ہیں
یہ راہوں میں سَچّوں کے پیچھے پھِرنے والے کم ملِتے
یہ لوگ تو بَس دُکھ دے دِلوں کو بَرباد کرتے ہیں
یہ سچّے جَذبوں کا گہوارہ اَکثر سُونا ہی رہتا ہے
یہ پیار کے نام پر لوگ فَقط شاد کرتے ہیں
یہ دُنیا َبس نام کی خوشیاں سچّے دِلوں کو کب مِلتی؟
یہ راہوں میں اَکثر اپنی سچَّائی کو بَرباد کرتے ہیں
یہ خَلوص کا سایا بھی اَب نایاب نظر آتا ہے ہم کو
یہ مَطلب پَرَست فَقط چہرے ہی آباد کرتے ہیں
یہ وَعدوں کا موسم کب رَہتا ہے گُزر جاتا ہے لَمحوں میں
یہ رِشتوں کے نام پر اَکثر دِل ناشاد کرتے ہیں
یہ سَچّے جَذبے بھی مظہرؔ دُکھ سَہتے سَہتے چُپ ہو جاتے
یہ لوگ تو َبس اَپنے مَطلب سے اِرشاد کرتے ہیں
مظہرؔ تُو سَچّوں کے سَنگ چَل بیکار نہ کر دِل کو
یہ جھُوٹ کی دُنیا والے اَکثر دِل ناشاد کرتے ہیں
MAZHAR IQBAL GONDAL