Add Poetry

جدا ہونا ہی ٹھہرا تو

Poet: .. By: Sumera Ataria, GUDDU

جدا ہونا ہی ٹھہرا تو گلے کیسے شکایت کیا؟

جدا ہونا ہی ٹھہرا تو
گلے کیسے شکایت کیا؟

جدا ہو جائیں چپکے سے
نہ تم بولو نہ میں بولوں

ہمارے بول پڑنے سے
جدائی ٹل نہیں سکتی

یہ الٹا پھیل سکتی ہے
ہواؤں میں فضاؤں میں

جدائی ذات میں بھرلیں
چلو ہم اس طرح کر لیں

کسی سنسان رستے کے
کسی بھی موڑ پر دونوں

جدا ہو جائیں چپکے سے
نہ تم بولو نہ میں بولوں

ہمارے بول پڑنے سے
جدائی ٹل نہیں سکتی

یہ الٹا پھیل سکتی ہے

Rate it:
Views: 430
18 Aug, 2013
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets